قدر کرو ماں باپ کی

The Way I Think

ماں وہ ہے جو دنیا بھر کی خوبیاں اور صلاحیتیں تم میں دیکھتی ہے۔

باپ وہ ہے جو دنیا بھر کی خوبیاں اور صلاحیتیں تم میں دیکھنا چاہتا ہے۔

ماں سے بڑا قدر دان کوئی نہیں۔۔۔

اور باپ سے بڑا خیر خواہ کوئی نہیں۔۔۔

قدر کرو ماں باپ کی۔۔

جن کے پاس رہو تو بے لوث پیار اور دُور رہو تو بے انتہا  دعائیں مقدر بن جاتیں ہیں۔۔۔

– – – – – – – – – – – –

ثنا ملک

View original post

نفس کے غلام

The Way I Think

میں نے بہت دفعہ سوچا کہ جب ہم سب اپنی سوچ، کردار اور عمل میں صحیح ہیں تو پھر ہر کوئی ایک دوسرے سےخفا کیوں ہے۔۔ اتنے گلے، شکوے اور عداوتوں  کا سبب کیا ہے۔۔ جب سب انسان صحیح ہے تو غلط کا وجود کیوں ہے۔۔۔

ان سب کی جڑ ایک احساس ہے جو ہمیں اچھے  برُے کی  تمیز بھلا دیتا ہے۔۔ انصاف اور زیاتی میں فرق مٹا دیتا ہے۔۔ وہ احساس ہے “نفس”جس کے ساتھ جہاد کا  حکم ہے۔۔

جہاں انسان کی’ نفس ‘اور”میں ”بیچ میں آتی ہے تو اپنا کیا ہوا ہر عمل درست لگتا ہے اور باقی سب غلط۔۔اگر آپ اپنے سے بالکل مطمئن  اور باقی سب سے خفا ہیں اور آپ کو اپنی سوچ سب سے بہترین محسوس ہوتی ہے اور دوسروں کے خیالات حقیر۔۔ تو جان لیں کہ آپ اپنی نفس کے غلام ہیں۔

– – – – – – – – – – –…

View original post 6 more words